منگل , 14 جولائی 2020ء
(361) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ کے نوجوانوں کے لیے خوشخبری۔ استاد روڈا ہاکی اسٹیڈیم میں فلڈ لائیٹس کے پول لگادیئے گئے، جلد یہاں برقی قمقموں میں بھی میچ ہو سکیں گے۔قومی کھیل ہاکی کو بے پناہ نامور کھلاڑی فراہم کرنے والے شہر کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اب یہاں کے ہاکی کھلاڑی رات کو بھی ہاکی کھیل سکیں گے۔ استاد روڈا ہاکی اسٹیڈیم میں پنجاب اسپورٹس بورڈ نے فلڈ لائیٹ پول لگائے ہیں۔ اور جلد ہی ان میں بلب بھی نصب کر دیئے جائیں گے۔ اس اسٹیدیم میں دس ہزار افراد بیٹھنے کی گنجائش ہے استیڈیم میں آسٹروٹرف پہلے ہی موجود ہے۔ اس گراونڈ پر کئی صوبائی اور قومی سطح کے ٹورنامنٹ ہو چکے ہیں۔