جمعرات , 16 جولائی 2020ء
(394) لوگوں نے پڑھا
تفصیلات کے مطابق گوجرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی بلال وڑائچ کےگھر پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے بلال وڑائچ کے قریبی دوست عمیر اصغر جاں بحق ہوگئے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں ایم پی اے بلال وڑائچ کاکہناتھاکہ مخالفین نےمجھے قتل کروانے کی سازش کی ہے۔ خوش قسمتی سے میں چند منٹ قبل اس کمرے سے نکل گیا تھا۔ریسکیو1122 نے مقتول عمیر اصغر کی لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔