پیر , 12 اکتوبر 2020ء
(295) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ، تحصیل پریس کلب گوجرہ کے جنرل سیکرٹری کو دھمکیاں دینے پر نامعلوم ملزم سمیت سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی خاور جاوید کے خلاف تھانہ سٹی گوجرہ میں ایف آئی آر درج کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پریس کلب گوجرہ کے جنرل سیکرٹری و سینئر صحافی ملک محمد کامران یونس کو ٹیلی فون پر نامعلوم ملزم نے خاور جاوید انٹرنیشنل کھلاڑی کی ایماء پر نامعلوم شخص نے بذریعہ ٹیلی فون سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور خاور جاوید کے خلاف سوشل میڈیا پر لگائی گئی پوسٹس کو فوری ہٹانے کو کہا گیا اور مزید دھمکیاں دی گئیں کہ اگر ان پوسٹس کو نہ ہٹایا گیا تو ڈنڈوں سوٹوں سمیت ہر طریقہ سے نمٹا جائے گا۔ جس پر مقامی پولیس نے چیف گوچ استاد اسلم روڈا ہاکی اکیڈمی خاور جاوید انٹرنیشنل اور نامعلوم ملزمان کے خلاف 25 ٹیلی گراف ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی دفعات 508 اور 109 ت پ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی۔ اس معاملے پر اسٹاد اسلم روڈا ہاکی اکیڈمی کے چیف کوچ خاور جاوید انٹرنیشنل سے رابطہ کرنے پر ان کا موقف تھا کہ میں نے کسی بھی صحافی کو ایسی دھمکیاں نہ دی ہیں اور نہ ہی اس بابت کسی بھی شخص کو اکسایا ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ کہ پولیس کے اعلیٰ افسران پرمشتمل تحقیقاتی ٹیم اس سلسلہ میں تفتیش کررہی ہے اور انشاءاللہ ہم اس معاملہ میں اپنی بے گناہی ثابت کرینگے۔ پولیس کال کرکے دھمکی دینے والے ملزم کا ڈیٹا نکال کر اس کی تلاش میں محو ہے۔