ہفتہ , 11 جولائی 2020ء
(603) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ میں منشیات فروشی کا دھندا عروج پر پہنچ گیا۔ پولیس منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی سے بےبس نظر آنے لگی۔ منشیات فروشوں نے جگہ جگہ ڈیرے لگا لئے، نوجوانوں میں منشیات کا استعمال عام، گلی گلی دھندہ عروج پر پہنچ گیا۔ پولیس زبانی جمع خرچ پر گزارہ کرنے لگی۔گوجرہ۔شہر میں نشئی کھلے عام چرس، ہیروئن شراب پونڈے اور دیگر نشہ آور اشیا کا استعمال کرتے نظر آتے ہیں جبکہ منشیات کے حصول میں بھی انہیں کوئی دشواری نہیں ہوتی۔ عوام کہتے ہیں منشیات مافیا نے شہر میں پنجے گاڑھ کھے ہیں، کوئی روکنے والا ہے نہ پوچھنے والا ہے۔ تھانہ سٹی کے علاقے کرسچن کالونی مونگی روڈ پر شریف پورہ سمیت کئی علاقوں میں منشیات کی فروخت عام ہو گئی ہے۔