بدھ , 19 اگست 2020ء
(532) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ کے ٹاکی محلہ میں نکاسی آب کا نظام مفلوج ہوکر رہ گیا ہے سیوریج کا گندہ پانی جمع ہونے سے ٹاکی محلہ باڑہ ملک والی گلی زیر آب آگئی ہے مکینوں کو سیوریج کے گندے پانی سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سندس حارث پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نااہلی کی وجہ سے محلے میں ہمارا رہنا مشکل ہو گیا ہے۔