جمعہ , 24 جنوری 2020ء
(133) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والابچہ دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرہ میں سگ گزیدگی کا شکار5سالہ بچہ احمد اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیاہے۔بچے کے والدکا کہناتھا کہ ایک ہفتے قبل میرے بیٹے کو کتے نے کاٹا تھاجس کے بعد معتدد اسپتالوں میں ویکسین کیلئے چکر لگاتا رہا لیکن پھرتحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سے صرف ایک ویکسین ملی پھر بعد میں الائیڈ اسپتال میں آپریشن کروایا تاہم بیٹا پھر بھی جانبر نہ ہوسکا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے ضلع ساہیوال میں بااثر زمیندار کے پاگل کتے کے کاٹنے کی وجہ سے چار بچوں کا والد پاگل ہوگیا تھا۔