ہفتہ , 14 نومبر 2020ء
(499) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 158 گ ب کھکھاں کے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری مڈل اسکول کے طلبہ و وطالبات انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے پریشانی میں گھر گئے انکی تعلیمی درسگاہ کے سامنے کھڑے گندے پانی نے معصوم طلبہ وطالبات کی زندگین اجیرن کردی۔ موثر نکاسی آب کے بہتر اقدامات نہ ہونے سے مقامی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا۔ گندے پانی کی موجودگی سے مچھروں کی بھی آفزائش ہورہی ہے۔ اہل علاقہ نے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔