جمعرات , 23 جولائی 2020ء
(217) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ تھانہ سٹی میں ڈی پی او ٹو بہ ٹیک سنگھ کی ہدایت پرگوجرہ پولیس کا پتنگ فروشوں کیخلاف ایکشن جاری ہے۔ چوکی انچارج نشاہ آباد عمران غفور ایس ایچ او سٹی ممتاز سواگ کی،پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 2 پتنگ فروش گرفتار کرلیے۔ محمد الیاس اور عباس علی محلہ اسلام پورہ کے رہائشی ملزمان کے قبضہ سے سینکڑوں کی تعداد میں پتنگیں برآمد کی گئیں ۔ ملزمان خود پتنگیں تیار کرکے فروخت کرتے تھے پتنگیں تیار کرنے والا سامان برآمد کیا گیا ۔ ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے