منگل , 14 جولائی 2020ء
(248) لوگوں نے پڑھا
یکم فروری 2020- انٹر نیشنل ہاکی سٹیڈیم گو جرہ میں جاری چیف منسٹرپنجاب گولڈکپ ہاکی ٹورنا منٹ کے دوسرے روزدو میچ کھیلے گئے پہلا میچ واپڈافیصل آباداوردی گوجرہ ہاکی کلب کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیاجس میں واپڈاکی ٹیم نے بہترین کھیل کامظاہرہ کر تے ہو ئے دی گوجرہ ہاکی کلب کی ٹیم سے2گول کے مقابلہ میں 4گول سے جیت لیا۔ جبکہ دوسرے میچ میں ماڑی پٹرولیم کی ٹیم نے پاکستان نیوی کو ایک گول سے مات دی۔ دونوں میچزمیں نیشنل وانٹر نیشنل کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جس کے مہمان خصوصی فیصل آباد کے معروف تاجر ریاض انصاری تھے۔ ڈی ایس او جمیل احمد،ٹورنا منٹ آگنائزر خاورجاوید، انٹر نیشنل اولمپین شیخ محمد عثمان، انٹر نیشنل کھلاڑی محمد اقبال گجر، اعجاز عمران سمیت دیگر نیشنل وانٹرنیشنل کھلاڑیوں اور شائقین ہاکی مردوخواتین کی کثیر تعدادموجود تھی۔ 2فروری اتوار کو دو میچ کھیلے جائیں گے پہلا میچ 1بجے دوپہرواپڈا ملتان اورپاک آرمی جبکہ دوسرامیچ3 بجے سہ پہر طاہر زمان اکیڈمی اورآر سی جی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے۔