منگل , 14 جولائی 2020ء
(212) لوگوں نے پڑھا
پولیس کے مطابق گوجرہ کے علاقے چک 92 ج ب میں صفدر نامی شخص کو لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام پر گاؤں سے نکالا گیا اور بدلہ لینے کے لیے ملزم نے انور، اس کی بیوی، بیٹے اور بیٹی پر تیزاب پھینک دیا۔ ڈی ایس پی گوجرہ کے مطابق لڑکی کی والدہ کو تیزاب پلایا بھی گیا جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگئی جب کہ متاثرہ شخص اور اس کے 8 سالہ بیٹے اور بیٹی کو الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ڈی ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ ملزم صفدر پر لڑکی کو ہراساں کرنے پر گاؤں سے نکال دیا گیا تھا اور اس نے بدلہ لینے کے لیے انور اس کے اہلخانہ پر تیزاب پھینکا تاہم ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس نے امید ظاہر کی کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔