جمعہ , 17 جولائی 2020ء
(332) لوگوں نے پڑھا
پولیس کے مبینہ تشدد سے 60سالہ شخص کی ہلاکت ہوئی ورثا کا ٹائروں کو آگ لگاکر لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج، ورثا نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ نواحی چک نمبر 367ج ب جلیانوالہ کے یونس مسیح کے ورثا نے موقف اختیارکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھر فیصل آ باد میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر عارف جٹ سٹی پولیس گوجرہ کے ملازمین کے ہمراہ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر کے اندرزبردستی داخل ہوگئے جنہوں نے یونس مسیح سمیت اہل خانہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر کی تلاشی لی اور اس کے دوبیٹوں ارسلان وغیرہ کو اٹھاکر لے گئی پولیس تشدد سے یونس مسیح کی حالت بگڑ گئی جس کو اہل خانہ طبی امدادکے لئے لیجارہے تھے کہ وہ جاں بحق ہو گیا ۔ورثا نے پولیس گردی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یونس مسیح کی لاش سمندری روڈ بائی پاس چوک میں رکھ دی جس سے ملتان ،چیچہ وطنی سمیت دیگر علاقوں کی ٹریفک بلاک ہوگئی ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹائروں کو آگ لگادی اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ڈی ایس پی افتخاراحمدتارڈ ایس ایچ او ممتاز سہواگ ایس ایچ او صدرمظہر تبسم بھی موقع پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ وہاں پر پہنچ گئے۔ مذاکرات کا سلسہ جاری ہے۔