پیر , 31 اگست 2020ء
(633) لوگوں نے پڑھا
تفصیلات کے مطابق ٹوبہ روڈ پر واقع گلی نمبر 8 کے بالمقابل تیز رفتاری کے باعث ٹوبہ کی طرف سے آنے والیLE/7923 نمبری ماڈل18کار نے 2عدد رکشوں کو اُڑاتے ہوئے سڑک کنارے کھڑی کاروں کو بھی بہت زیادہ نقصان پہنچایااور اس کے علاوہ ایک بکری کی ٹانگ بھی توڑ دی عینی شاہدین کا کہناتھا کہ ٹوبہ سے آنے والی تیز رفتار کار کا ڈرائیور جو کہ نشہ میں دھت تھا جس کا نام عامر مسیح ولد اسلم مسیح جو کہ وارث پورہ فیصل آباد کا رہائشی ہے جس نےاپنی سائیڈ سے اچانک کار کو دائیں طرف موڑ دیا کار کی سپیڈ اتنی تیز تھی کہ اس نے سڑک کنارے کھڑے دو عدد رکشوں کو اڑاتے ہوئے دوعدد کاروں میں جا لگی کار کی سپیڈ اس قدرتھی کہ دونوں کاروں کو شدید نقصان پہنچایا۔ کار مالکان نے کار ڈرائیور کو پکڑ کرگوجرہ سٹی پولیس کے حوالے کردیا جبکہ پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔