جمعرات , 17 ستمبر 2020ء
(435) لوگوں نے پڑھا
تھانہ سٹی گوجرہ کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر ایک شخص محمد اشرف پر عرف اچھی ولد منظور قوم جٹ سکنہ کچہ گوجرہ جو دودھ کا کاروبار کرتا تھا آج موچی والا روڈ نزد دربار بابا مصطفیٰ نہر کے پاس نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی گولی اشرف کے سر پر لگی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ وقوعہ ذاتی رنجش کی بنا پر ہوا ہے یا کوئی اور وجوہات ہیں ہر زاویے سے تحقیقات کررہے ہیں۔