جمعرات , 16 جولائی 2020ء
(412) لوگوں نے پڑھا
تفصیلات کے مطابق گوجرہ میں سگ گزیدگی کا شکار5سالہ بچہ احمد اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔بچے کے والد نے کہا کہ ایک ہفتے قبل میرے بیٹے کو کتے نے کاٹا تھا، تحصیل ہیڈ کوارٹر سے صرف ایک ویکسین ملی، الائیڈ ہسپتال میں آپریشن کروایا تاہم بیٹا پھر بھی جانبر نہ ہوسکا۔ بچے کی اس طرح اچانک موت نے والدین کو سوگوار کردیا ہے۔