Chinot City
جمعرات , 17 دسمبر 2020ء
(997) لوگوں نے پڑھا
سردیوں میں جسم کوحرارت اور غذائیت فراہم کرنے کے لئے بہت سی سوغات دستیاب ہوتی ہیں جن میں خشک میوہ جات کواہمیت حاصل ہے۔ سردیوں میں خشک میوہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہیں اور ہر شخص کی پہنچ ان تک نہیں ہوتی۔ ایسے میں چنیوٹ شہر کی عوام میں دودھ جلیبی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ شہری سردی سے بچنے کے لئے دودھ جلیبی کا استعمال کرتے ہیں جن میں کام کاج کرنے والے افراد کی تعداد ذیادہ ہوتی ہے جو کہ اپنے روز مرہ کے کاموں سے فارغ ہو کر ان دکانوں کا رخ کرتے ہیں جبکہ کچھ افراد گھر لے جا کر اپنے خاندان کے ساتھ اسے کھانا پسند کرتے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ دودھ جلیبی کو سردیوں کی ٹھنڈی شاموں میں کہا کر لطف آجاتا ہے اور یہ صحت کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ آپ نے کبھی کھائی ہو تو ہمیں اپنےتجربہ سے ضرور آگاہ کیجئیے گا۔