Chinot City
بدھ , 07 جولائی 2021ء
(1057) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے علاقہ امین پور بنگلہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 211 تترانوالی میں حضرت بابا غریب علی رحمتہ اللہ علیہ کے تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات کے دوسرے روز نیزہ بازی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 کلبوں کی 20 ٹیموں نے حصہ لیا۔ نیزہ بازی کے اس مقابلے میں محمدی حیدری حسینیہ شاہ کلب کے صوبہ خان سپرا نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے جیت اپنے نام کرلی۔ کھیل کو دیکھنے کے لئے اہلِ علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اور مقابلوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ کھیل کے اختتام پر جیتنے والے کھلاڑی صوبہ خان نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ اس کھیل کے ترویج اور ترقی کے لئے اقدمات کرے، ملک بھر میں نیزہ بازی کے مقابلوں کا انعقاد کروایا جائے تاکہ ہمارے اس ثقافتی ورثے کو فروغ مل سکے۔