Chinot City
جمعرات , 10 جون 2021ء
(439) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں جھنگ روڈ پر موتی مسجد کے قریب ٹرانسفارمر میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے پر اہلِ علاقہ کی جانب سے اطلاع دینے پر ریسکیو کے عملے نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور بجلی کی تاروں کو مزید نقصان پہنچنے سے بچا لیا۔ ریسکیو عملے کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔