Chinot City
منگل , 08 جون 2021ء
(455) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے علاقہ ہرسہ شیخ میں لاہور روڈ پر ڈرائیور کو دورانِ سفر نیند آنے سے ڈمپر سڑک سے نیچے اتر کر حادثے کا شکار ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں شدید چوٹیں لگنے سے ڈمپر ڈرائیور بے ہوش ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔ جانبحق شخص کی شناخت ممتاز حسین ولد صادق حسین کے نام سے ہوئی۔