Chinot City
ہفتہ , 05 جون 2021ء
(487) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے دیہی علاقوں میں پراسرار بیماری پھیلنے سے 13 بھینسیں ہلاک ہوگئیں۔ اہل علاقہ کے مطابق بھینسیں کھڑے کھڑے گِر کر تڑپنے لگتی ہیں اور پھر فوراََ ہی دم توڑ دیتی ہیں۔ اہل علاقہ نے جانوروں کے ڈاکٹروں پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر چند جان پہچان اور بااثر افراد کے ڈیروں پر آتے ہیں اور وہیں سے واپس چلے جاتے ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک ہرسہ شیخ کے عملے کو بھی کال کی گئی اور اس مسئلے کو حل کرنے کی درخواست کی گئی مگر کسی بھی درخواست پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ جبکہ ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک افسر کا کہنا ہے کہ جانوروں کی ہلاکت کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔ اہلِ علاقہ نے سیکرٹری لائیو سٹاک سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جانوروں کی اس بیماری کے مسئلے کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ جانوروں کے ڈاکٹروں اور محکمہ لائیو سٹاک ہرسہ شیخ کے عملے کے خلاف کارروائی کی جائے۔