منگل , 08 جون 2021ء
(435) لوگوں نے پڑھا
بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر فیسکو ملازم کو معطل کرکے قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن افسر فیصل آباد نے اپنے عملے کے ہمراہ چنیوٹ کے علاقہ واپڈا کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے میٹر ریڈر اعجاز علی ولد محمد نواز کو مین تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑ لیا۔ جس پر ملزم کو الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت معطل کرکے مزید کارروائی کے لئے تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر فیسکو حکام کا کہنا تھا کہ ملزم اعجاز علی بجلی چوری کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچارہا تھا، جس پر اسکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے معطل کر دیا گیا ہے، بجلی چوری کرنے جیسے جرم میں ملوث دیگر افسران کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔