Chinot City
ہفتہ , 26 جون 2021ء
(479) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں فیصل آباد روڈ پر اقبال رائس مل کے قریب ڈمپر ہائی روف ہائی ایس سے ٹکر گئی۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں حادثے میں ہائی روف میں سوار 7 افراد زخمی ہو گئے۔ راہگیروں کی جانب سے ریسکیو 1122 کے عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں کی شناخت صائمہ زوجہ محمد سلیمان، نجیب اللہ ولد خضر حیات، محمد اشرف ولد میاں محمد، نازیہ زوجہ راشد محمود، راشد محمود ولد محمد حبیب، ظفر ولد نواز اور رحمت علی ولد شریف کے نام سے ہوئی۔