Chinot City
ہفتہ , 08 مئی 2021ء
(385) لوگوں نے پڑھا
زیر نظر تصویر میں نظر آنے والا گدھا ایک جرم سرزد ہونے پر چنیوٹ کے تھانہ صدر کے احاطے میں گرفتار کرکے لایا گیا۔ اس 4 ٹانگوں والے ملزم کا جرم یہ ہے کہ اس نے پولیس کی وین کو انجانے میں ٹکر مار کر سائیڈ میں دیکھنے والا شیشہ توڑ دیا جبکہ اسکی ٹکر سے پولیس وین کے دروازے کو بھی نقصان پہنچا جس پر پولیس اہلکاروں نے طیش میں آکر ملزم کو فوراََ گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن کے احاطے میں لے جا کر باندھ دیا۔ 3 گھنٹے تھانے میں رہنے کے بعد ڈی پی او کی ہدایت پر گدھا اس کے مالک کو واپس کردیا گیا۔