Chinot City
جمعرات , 15 اکتوبر 2020ء
(349) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں مجلس احرار اسلام کی جانب سے جلسہ کیا گیا جس میں تنظیم کےعہدیداروں اور علماء نے شرکت کی۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ اورانٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی نائب امیر مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ ہم اللہ کی زمین پر اس کے بنائے ہوئے نظام کے نفاذ کے لئے نامناسب حالات میں پرامن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دشمنوں نے پاکستان میں چہرے بدل لئے ہیں لیکن اپنا ایجنڈا تبدیل نہیں کیا۔ جس جدوجہد سے اکابر ین نے انگریزوں کو برصغیر سے نکالا تھا اسی جد و جہد کو لے کرہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ مرتے دم تک ہم غلامی کو قبول نہیں کریں گے اور دشمنوں کے ایجنڈوں کو وطن عزیز میں بے نقاب کرتے رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ قادیانیوں کی اندرون ملک بڑھتی ہوئی سرگرمیاں ملکی سلامتی و استحکام کیلئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔ قادیانی اور ان کے پیشوا صیہونی اور دیگر قوتیں پاکستان کو نئے بحران اور انتشار کی جانب لے جا رہے ہیں۔ قادیانی ملک عزیز پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف لے جانے کی کوششیں کر رہے ہیں اقتدار کی راہداریوں میں چھپے قادیانی ملک کو معاشی طور پر کمزور کرناچاہتے ہیں۔ قادیانی جماعت کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی سرگرمیاں قابل تشویش ہیں۔ اکابر علماء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قادیانیت کا تعاقب پوری دنیا میں جاری رکھاجائیگا پاکستان اور اسلام کیخلاف قادیانیوں کی ہر سازش کو بے نقاب کریں گے اور عقیدہ تحفظ ختم نبوت کا پر چم پوری دنیا میں بلند کیا جائے گا۔ یورپ سمیت دیگر ممالک میں نوجوان نسل فتنہ قادیانیت کو چھوڑ کر اسلام میں داخل ہورہی ہے ۔ حکومت قادیانیوں کی اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں کا فوری نوٹس لے۔ فتنہ قادیانیت کا وجود زہر قاتل ہے جو نوجوان نسل کے ایمانوں کو نگل رہا ہے ۔۔اس لئےملک بھر میں آئینی طریقہ سے قادیانیوں کیخلاف جدوجہد تیز کر دی گئی ہے۔