Chinot City
بدھ , 23 ستمبر 2020ء
(319) لوگوں نے پڑھا
عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے چنیوٹ میں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی تعمیر کے لیے حکومت پر دباوٗ ڈالتے رہیں گے یہ بات جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے چنیوٹ میں مرکزی سڑک کی تعمیر کے لیے منعقد ہونے والے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں تمام حکومتی اور اپوزیشن پارٹیوں کو کہتا ہوں کہ کندھے سے کندھا ملا کر اس روڈ کے لیے اکھٹے ہوں پورے پنجاب میں سفر کیا ایسی خراب سڑک کہیں نہیں دیکھی۔ حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے تاکہ ان کی سفر کی تکالیف کم ہوسکے دھرنے سے جماعت اسلامی کے رہنما محمد اسلام ، قیصر شیخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انتظامیہ کی جانب سے 2 ماہ میں سڑکوں کی تعمیر شروع کرنے کے وعدے پر جماعت اسلامی کے محمد اسلام نے دعا کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو2 نہیں3 ماہ کا وقت دیتے ہیں اس کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔