Chinot City
اتوار , 23 اگست 2020ء
(179) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ شہر میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں دو خواتین جاں بحق ہوگئیں ۔ لاہور روڈ بائی پاس قاسم ٹاؤن پنکھے سے خاتون کو کرنٹ لگا۔ کرنٹ لگنے والی خاتون کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال پہنچ کر خاتون جاں بحق ہو گئی ۔ متوفی کی شناخت پچپن سالہ انیس بی بی زوجہ شہباز کے نام سے ہوئی ۔ دوسرا واقعہ موضع احمد آباد میں پیش آیا ۔ یہاں بھی لڑکی پنکھے سے کرنٹ لگنے کا شکار ہوئی ۔ چودہ سالہ نیلم جانبر نہ ہوسکی ۔