Chinot City
اتوار , 03 جنوری 2021ء
(359) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے علاقہ جھمرہ روڈ پر واقع کوٹ خدا یار میں زمین کے تنازعہ پر دوگرپوں مپں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق اورتین افراد زخمی ہوگئے۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اہلِ علاقہ کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔