جمعہ , 09 مئی 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چنیوٹ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

ٹرانسپورٹر رضاکارانہ طورگاڑیوں سے غیر معیاری سلنڈر اتار دیں، ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی چنیوٹ

ٹرانسپورٹر  رضاکارانہ طورگاڑیوں سے غیر معیاری سلنڈر اتار دیں، ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی چنیوٹ
Chinot City پیر , 27 جولائی 2020ء (389) لوگوں نے پڑھا
چیئرمین ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی چنیوٹ ڈاکٹر ارشاد احمد نے پبلک سروس گاڑیوں میں غیر معیاری سی این جی سلنڈرز کی روک تھام کی غرض سے اجلاس منعقد کیا جس میں جاوید اقبال ثاقب سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی چنیوٹ ، ڈی۔ ایس۔ پی ٹریفک چنیوٹ اور مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مالکان اونمائندوں نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر ارشاد احمد نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت گاڑیوں میں سی ۔این۔ جی سلنڈرز کی غیر معیاری تنصیب پر مکمل طور پر پابندی ہے۔ گاڑی مالکان ویگن میں صرف دو عدد سلنڈر اوگرا سے منظور شدہ طریقہ کے مطابق لگوا سکتے ہیں۔ جبکہ ایل۔ پی۔ جی سلنڈرز کی تنصیب مکمل طورپر غیر قانونی ہے اور اس پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔ ڈی ۔سی۔او  نے سیکرٹری ڈی۔آر۔ٹی۔اے اور ڈی ۔ایس ۔پی ٹریفک کو خصوصی طور پر ہدایت کی کہ وہ مختلف روٹ  پر مسافر گاڑیوں کو چیک کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ٹرانسپورٹر کو بھی ہدایت کی کہ وہ کسی تادیبی کاروائی سے بچنے کے لیے رضاکارانہ طورگاڑیوں سے غیر معیاری سلنڈر اتار دیں
  • کاروبار
  • سفر

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now