Chinot City
منگل , 29 ستمبر 2020ء
(387) لوگوں نے پڑھا
پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دو قانون ہیں، اپوزیشن کیلئے الگ اور حکومت کیلئے الگ۔ نیازی نے آئین توڑنے والوں کو چھوٹ دے کر آئین بنانے والوں کو جکڑا ہوا ہے۔ عمران خان نے ثابت کر دیا ہے کہ اس کا احتساب سے دور دور تک کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ کیسا احتساب ہے کہ سابق منتخب صدر کا پورا خاندان احتساب بھگتے اور آمر کو کھلی چھوٹ ہے۔ کیسا نظام انصاف ہے جو زندگی بھر ٹیکس چوری کرنے والے کو صادق اور امین قرار دے ؟ نیازی نے لوٹ کیلئے نیا طریقہ واردات ایجاد کیا ہے، لوٹ مار کرنے والے چہرے بدلتا رہتا ہے۔ معاون خصوصی لوٹ لوٹ کر تھک گئے تو ان کی جگہ نئے لائے گئے۔ باجی کی چوری پکڑی گئی تو راتورات ایمنسٹی لائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی کے آمدن سے زائد اثاثے نکلے تو اسے بغیر کسی تحقیقات کے کلین چٹ دے دی۔ نالائق نااہلنیازی سن لو ہم تو عدالتوں کو جیلوں کا سامنہ کر لیں مگر آپ نہیں کر پائو گے۔