ہفتہ , 14 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چنیوٹ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہے، شہری احتیاط کریں، ڈی سی چنیوٹ

دریائے چناب  میں پانی کی سطح بلند ہے، شہری احتیاط کریں، ڈی سی چنیوٹ
Chinot City ہفتہ , 29 اگست 2020ء (251) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض نے ڈی پی او سید حسنین حیدر اور آرمی افسران کے ہمراہ دریائے چناب کا دورہ کیا ۔  دریا میں پانی کی موجودہ صورتحال اور ریسکیو 1122کی جانب سے بنائے گئے فلڈ ریلیف کیمپ کا جائزہ لیا ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 طاہرہ خان نے جملہ افسران کو بریفنگ دی اور دریائے چناب میں موجودہ پانی کی سطح کے بارے میں بتایا ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے فلڈ ریلیف کیمپ میں ڈیوٹی انجام دینے والے ریسکیورز کو اور پولیس کے جوانوں کو شاباش دی اور ہدایت کی کہ دریا پر آنے والے شہریوں کو نہانے اور کشتی رانی ہر گز نہ کرنے دیں بلکہ انکو پانی کے قریب بھی نہ جانے دیں ۔ آج کی رات اور کل کا دن بہت اہم ہے دریا میں پانی کی سطح بلند ہو گی تمام حفاظتی و انتظامی اقدامات مکمل رکھیں ۔ بعد ازاں جملہ افسران نے بابو رائے بند پر فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا
  • علاقائی مسائل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now