Chinot City
جمعرات , 15 اکتوبر 2020ء
(596) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے علاقہ مسلم کالونی چناب نگر میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام 39ویں سالانہ دوروزہ ختم نبوت کانفرنس 23-22 اکتوبر کو منعقد ہو گی۔ جس میں اندرون و بیرون ممالک سے علما کرام اور ہزاروں افراد شرکت کریں گے کانفرنس کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا غلام مصطفی نے کہا کہ آل پاکستان سالانہ ختم نبوت کانفرنس مسلم کالونی چناب نگر میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما مولانا فضل الرحمن، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، جمعیت علما پاکستان نورانی گروپ کے مرکزی رہنما شاہ انس نورانی سمیت دیگر مرکزی قائدین سمیت علما کرام و مشائخ عظام شرکت کریں گے. جبکہ اندورن وبیرون ممالک سے ہزاروں عاشقان مصطفی کانفرنس میں شرکت کیلئے چناب نگر پہنچیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ختم نبوت کانفرنس کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔