Chinot City
اتوار , 13 ستمبر 2020ء
(512) لوگوں نے پڑھا
پاکستان تحریک انصاف چنیوٹ کے سینئر نائب صدر و سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ ڈاکٹر ریاض شاہد کی والدہ دنیا فانی سے رحلت فرما گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ لاہور روڈ چونگی نمبر 3 پر ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی، سابقہ ایم این اے سید عنایت علی شاہ، ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف میاں شوکت علی تھہیم، سابقہ وائس چیئرمین بلدیہ حاجی زائد، صدر کریانہ ایسوسی ایشن ملک عرفان، صدر وڈ میکر فرنیچر ایسوسی ایشن مہر حیدر، صدر پریس کلب شاہد محمود چوہدری، سابقہ صدر بار فضل حسین کالرو سابقہ جنرل سیکرٹری بار شاہد یعقوب چوہدری سمیت وکلاءصحافی برادری کے علاوہ دوست احتباب اور عزیر و اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلند و مغفرت کیلئے دعا فرمائی