Chinot City
جمعہ , 20 نومبر 2020ء
(266) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کی ضلعی انتظامیہ نے شہر اور گرد و نواح میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کمر کس لی۔ ڈپٹی کمشنر محمّد ریاض کی میونسپل کارپوریشن اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرکے ساتھ ہنگامی اجلاس کا نعقاد ہوا۔ ڈپٹی کمشنرمحمّد ریاض نے میونسپل کارپوریشن کوہنگامی بنیادوں پرصفائی کے نظام کو بہتربنانے کے احکامات جاری کردیے ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ شہر بھر میں صفائی، سیوریج سسٹم کے نظام کو بہتربنانا اولین ترجیح ہے تمام تروسائل بروئے کار لاتے ہوے صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ پلاسٹک بیگز کو نالیوں میں بہانے اور جگہ جگہ کوڑا کرکٹ پھینکنے سے پرہیز کریں۔