منگل , 10 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چنیوٹ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

چنیوٹ میں امن و امان کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے علمائے کرام کا اتفاق

چنیوٹ میں امن و امان کے قیام  اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے علمائے کرام کا اتفاق
Chinot City منگل , 08 ستمبر 2020ء (395) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں ڈی پی او بلال ظفر شیخ اور ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ڈی پی او آفس میں امن کمیٹی اراکین سے میٹنگ کی۔ دوران میٹنگ امن و امان کے قیام اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور امن و امان کے قیام میں علماء کرام کا مثبت کردار ہے۔  چنیوٹ کو امن کا گہوراہ بنانے اور قانون کی بالادستی قائم کرنے میں امن کمیٹی کا کردار قابل تحسین ہے۔  آئندہ بھی امن امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ امن کمیٹی کے ممبران نے بھی قیام امن کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایااور اعادہ کیا کہ ضلع چنیوٹ میں تمام مکاتب فکر کے لوگ امن چاہتے ہیں اور مذہبی رواداری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ میٹنگ کے اختتام پر ملک پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now