Chinot City
منگل , 20 اکتوبر 2020ء
(350) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے علاقے چک نمبر 202 محمدیہ غوثیہ حیدری نیزہ بازی کلب کے زیراہتمام آل پاکستان نیزہ بازی کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ جس میں ملک بھر سے 135 ٹیموں نے شرکت کی۔ کھلاڑی اپنے اعلی نسل کے گھوڑوں کے ساتھ ایونٹ میں شریک ہوئے۔ جب کہ نیزہ بازی دیکھنے کے شوقین شہریوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اور کھیل سے لطف اندوز ہوئے۔ نیزہ بازی ٹورنامنٹ کے منتظم حاجی شہباز نے کہا کہ وہ پچھلے 30 سالوں سے نیزہ بازی کے مقابلے کروا رہے ہیں۔ کھیل میں حصہ لینے والی ٹیموں اور ان کے گھوڑوں کے لیے کھانے اور رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے۔ میچ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے کہا کہ ہمیں بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ مقابلے میں سلطانیہ عوام کلب حضرت سلطان باہو نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے مقابلہ جیت لیا۔ جبکہ الامین کلب فیصل آباد نے دوسرا نمبر حاصل کیا۔ مہمان خصوصی کی طرف سے جیتے والی اور رنر اپ ٹیم میں انعامات تقسیم کیے۔