Chinot City
بدھ , 28 اکتوبر 2020ء
(405) لوگوں نے پڑھا
ٖفیصل آبادکے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راجہ رفعت مختار نے چنیوٹ کے دورے کے موقع پرکہا ہے کہ جمعہ کو منائے جانے والے مذہبی تہوار عید میلاد النبی ﷺ کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ آر پی او نے سی پی او فیصل آباد، ڈی پی او جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ سمیت دیگر علاقوں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ سخت سیکیورٹی انتظامات کے لئے مناسب اقدامات کریں۔ تمام مساجد، مدرسوں، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر سیکیورٹی سخت کرنی چاہیے۔