جمعہ , 13 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چنیوٹ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

پنجاب گورنمنٹ کالج کی طالبہ کے ساتھ زیادتی

پنجاب گورنمنٹ کالج کی طالبہ کے ساتھ زیادتی
Chinot City پیر , 26 اکتوبر 2020ء (242) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے علاقے میں پنجاب گورنمنٹ کالج کی طالبہ کو چار افراد نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان لڑکی کو اس کے ہم جماعت شاہد اوراس کے تین ساتھیوں نے کن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور تمام واقعے کی عکس بندی کی۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے کے بعد شاہد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ باقی ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فیصل آباد کے علاقائی پولیس آفیسر (آر پی او) سے اس سلسلے میں رپورٹ طلب کی۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور متاثرہ لڑکی کو انصاف فراہم کیا جائے۔
  • پولیس
  • عصمت دری
  • طالب علم
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now