منگل , 10 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چنیوٹ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

چنیوٹ میں سیٹلائٹ اراضی ریکارڈ سنٹر قائم

چنیوٹ میں سیٹلائٹ اراضی ریکارڈ سنٹر قائم
پیر , 19 اکتوبر 2020ء (808) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے علاقے میں سیٹلائٹ اراضی ریکارڈ سنٹر قائم کیا گیا۔ اس کے افتتاح کے موقع پر پنجاب حکومت کے افسران نے شرکت کی۔  سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ سیٹلائٹ اراضی ریکارڈ سنٹرکا قیام حکومت پنجاب کا ایک احسن اور انقلابی اقدام ہے۔ اس سے شہری فرد ریکارڈ،  ضمانت،  بجلی و گیس کنکشن کی درخواست جمع کروانے کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر جانے کی بجائے متعلقہ قانونگوئی،  پٹوار سرکل سے حاصل کر سکیں گے۔  پنجاب حکومت کرپشن کے خاتمہ کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔  ریونیو کے حوالے سے عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے بنیادی اصلاحات کی جارہی ہیں۔ ریونیو کا ایسا نظام وضع کیاجائے گا جس سے عوام کوان کی دہلیز پر سہولیات میسر ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل کمشنر عشرت علی کے ہمراہ کیا۔  دور دراز کے لوگوں کو فرد سمیت دیگر سرٹیفکیٹس نکلوانے کے لیے اپنے علاقہ میں سہولیات دستیاب ہونگی۔ عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے۔ لہٰذا ہمیں دیانتداری اور محنت  کے ساتھ ایک ہو کر کام کرنا ہوگا۔ ضلع اور ڈویژن میں سب سے زیادہ ذمہ داریاں ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہیں۔ اس ضمن میں سروسز ڈلیوری میں بہتری لانے کےلئے چین آف کمیونیکیشن کو بہتر کرنا ہوگا اور اراضی انتقال و تبادلہ کےلئے آنے والے سائلین کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنا ہوگا۔  دور جدید میں اب مینول کام نہیں رہا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے۔اراضی سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کر کے عوام کو مزید ریلیف دیا جائے گا۔  ضلعی افسران عوامی مسائل کو حل کرنے کےلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور انتظامیہ لینڈ ریکارڈ سنٹرز کا باقاعدگی سے دورہ کرے اور سائلین کے مسائل  حل کرنے کیلئے سنٹرز افسران اور اہلکاروں کی راہنمائی کریں۔  انہوں نے ڈویژنل کمشنر عشرت علی کے ہمراہ سیٹلائٹ اراضی ریکارڈ سنٹر ہرسہ شیخ کے سبزہ زار میں شجر کاری مہم کے حوالہ سے پودہ بھی لگایا ۔ اس موقع پر ممبر بورڈ آف ریونیو نوید شیرازی،  ریجنل پولیس آفیسرراجہ رفعت مختار،  ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض،  ڈی پی او بلال ظفر،  ڈی جی پی ایل آر اے معظم اقبال سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
  • انتظامیہ
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now