Chinot City
پیر , 27 جولائی 2020ء
(341) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ اسپائر کالج کے پرنسپل پروفیسر نوید سلیم ۔ ڈاکٹر احمد و دیگر نمائندوں کی صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ شاہد محمود چوہدری و دیگر صحافیوں سے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں ملاقات ہوئی۔ پرنسپل پروفیسر نوید سلیم نے کالج کی سابقہ کارکردگی اور چنیوٹ میں نیا کیمپس شروع کرنے کے حوالے سے اظہار خیال کیا ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے سرکاری کے ساتھ نجی اداروں کا کردار بھی نمایاں مقام حاصل کرگیا ہے۔اسپائر کالج کی جانب سے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے صحافیوں کو سوینئر بھی دیے گئے ۔ صدر،ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ شاہد محمود چوہدری و دیگر صحافیوں نے کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اسپائر گروپ آف کالجز کی شاندار کارکردگی کو سراہا ۔