منگل , 01 جولائی 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چنیوٹ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

ریسکیو 1122 نے نیشنل ریزیلینس ڈے منایا

 ریسکیو 1122 نے نیشنل ریزیلینس ڈے منایا
Chinot City جمعرات , 08 اکتوبر 2020ء (631) لوگوں نے پڑھا
ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122  ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر 8اکتوبر نیشنل ریزیلینس ڈے منایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض کی سربراہی فلیگ مارچ کیا گیا فلیگ مارچ ریسکیو آفس  سے فیصل آباد روڈ جھمرہ سے ہوتے ہوئے ختم نبوت چوک میں اختتام پزیر ہوا۔ جس میں شامل تمام ایمرجنسی وہیکلز پر  سانحات سے بچاﺅ کی آگاہی کے بینرز آویزاں تھے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض  نے کہا کہ نیشنل ریزیلینس ڈے کے دن ہم نے اس بات کا عزم کرنا ہے کہ کمیونٹی کو درپیش خطرات انکی نشاندہی اور سانحات سے نپٹنے کے لئے بروقت تیاری سے ہی بڑے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔ اسکے ساتھ عوام اور اداروں کو ہر وقت ایسے سانحات سے نبرد آزما رہنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میڈم طاہرہ خان نے کہا کہ 8اکتوبر 2005میں 7.6شدت کا زلزلہ ملک کے بالائی علاقوں آیاجس نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا جس سے بہت سے لوگوں کی وفات ہوئی اور بہت سے شدید زخمی ہوئے ۔انکی امداد کے لیے پاکستان سے بہت سے لوگ وہاں پہنچے لیکن تربیت کی کمی کے باعث زخمی افراد کو ملبے سے نکالتے وقت کثیر تعداد میں لوگ زندگی بھر کے لیے معذور ہوگئے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر پاکستانی ریسکیو 1122کی عملی تربیت حاصل کرے اور پاکستان کا کارآمد شہری بنے،ہم اس سلسلے میں تعلیمی اداروں،صنعتی اداروں مختلف آرگنائزیشنز اور عام آدمی کو مختلف جدید کورسز کے ذریعے تربیت فراہم کرکے اس قابل بنا رہے ہیں کہ سانحات زلزلہ ہو یا طوفان،سیلاب ہو یا آگ اس میں یہ لوگ امداد فراہم کرسکیں۔سانحہ سے نمٹنا ایک ادارے کے لیے ممکن نہیں ہوتا اس میں تمام ادارے، آرگنائزیشنز اور دیگر وسائل کی ضرورت درکار ہوتی ہے،جس سے ہزاروں لاکھوں لوگوں کو امداد فراہم کی جاتی ہے۔ ریسکیو1122 کمیونٹی ونگ یونین کونسل کی سطح پر لوگوں کو تربیت فراہم کررہے ہیں تاکہ لوگوں کو مختلف سانحات کی معلومات کے ساتھ ساتھ عملی تربیت بھی فراہم ہو اور یہ ہمارے شانہ بشانہ کام کرسکے۔
  • انتظامیہ
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now