Chinot City
ہفتہ , 24 اکتوبر 2020ء
(284) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں عوام کے مسائل سننے کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن کوثر پروین نے چوکی جامعہ آباد میں کھلی کچہری لگائی جس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، تھانیداروں، تفتیشی افسران سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر احکامات اور ہدایات جاری کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات حل کرکے رپورٹ بھجوائی جائے اور ان کے مسائل حل کرتے ہوئے بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔