Chinot City
جمعرات , 31 دسمبر 2020ء
(247) لوگوں نے پڑھا
ریجنل پولیس افسر فیصل آباد راجہ رفعت مختار نے چنیوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او بلال ظفر بھی ان کے ساتھ تھے۔ انہوں نے ڈی ایس پی آفس کا معائنہ کیا اور ریکارڈ چیک کیا۔ پولیس افسران اور ملازمین کو ہدایت کی کہ اپنے فرائض نیک نیتی اور محنت سے سرانجام دیں اور خدمت خلق کو اپنا شعار بنا کر بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ فرائض میں غفلت اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔