Chinot City
ہفتہ , 17 اکتوبر 2020ء
(384) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ پولیس کی طرف سے پولیس کے محکمے میں اسامیوں کا اعلان کیاگیا۔ جس میں کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کو بھرتی کیا جائے گا۔ انتخابی مراکز میں درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 26 اکتوبر بتائی گئی۔ 15 فیصد کوٹہ خواتین کے لیے 10فیصد کوٹہ سابقہ فوجیوں کے لیے جبکہ 5 فیصد کوٹہ اقلیتوں کے لیے مختص کیا گیا۔ ڈی پی او چنیوٹ پولیس بلال ظفر نے بتایا کہ بھرتی کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے انشاؑاللہ تمام بھرتی میرٹ پر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امیدوار کسی بھی طرح کے بہکاوے میں نہ آئیں اور اپنی قابلیت پر بھروسہ رکھیں۔ اگر کسی امیدوار سے کوئی بھی شخص رشوت طلب کرے یا بھرتی کے عمل میں اثرانداز ہونے کی دھمکی دے یا دیگر کسی بھی قسم کی شکایات کی صورت میں درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں۔0340-15150000323-7543444