Chinot City
ہفتہ , 24 اکتوبر 2020ء
(291) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں ڈی پی او دفتر میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں اچھی کارکردگی دکھانے پر ڈی پی او بلال ظفر نے افسران و جوانوں میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں محدود وسائل کےساتھ فرائض سرانجام دینا قابل تعریف ہے۔ کڑے احتساب کے ساتھ اچھی کارکردگی پر جوانوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ افسران و جوانوں کی ہمت بلند رکھنے کیلئے حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ افسران اور جوانوں کی ویلفیئر کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔