ہفتہ , 14 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چنیوٹ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

صوبائی وزیر کوآپریٹو پنجاب مہر محمد اسلم بھروانہ کا دورہ چنیوٹ، محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس ، انتظامات کا جائزہ لیا

صوبائی وزیر کوآپریٹو پنجاب مہر محمد اسلم بھروانہ کا دورہ چنیوٹ، محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس ، انتظامات کا جائزہ  لیا
Chinot City پیر , 24 اگست 2020ء (139) لوگوں نے پڑھا
صوبائی وزیر کوآپریٹو پنجاب مہر محمد اسلم بھروانہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور جلوسوں کے روٹس پر تمام تر انتظامات مکمل ہونے چاہیئں ۔ مجالس اور جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات فول پروف کیے جائیں۔ یہ بات انہوں نے دورہ چنیوٹ کے موقع پر محرم الحرام میں کیے گئے انتظامات کے جائزہ کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں کہی ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او سید حسنین حیدر کے علاوہ دیگر ضلعی افسران, پولیس افسران اور متعلقہ تمام ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈز موجود تھے ۔ صوبائی وزیر کوآپریٹو پنجاب مہر محمد اسلم بھروانہ کو ضلع چنیوٹ میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی سمیت  کیے گئے دیگر انتظامات کے بارے میں ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے تفصیلی بریفنگ دی ۔ صوبائی وزیر کوآپریٹو پنجاب مہر محمد اسلم بھروانہ نے تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا اور انہیں تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر چنیوٹ آئے ہیں اور حکومت پنجاب یہ چاہتی ہے کہ تمام اضلاع میں عشرہ محرم الحرام میں بہترین انتظامات کیے جائیں ۔ اس سلسلہ میں منتظمین جلوس کے ساتھ کوآرڈینیشن رکھیں ۔ عزاداروں کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او سید حسنین کی جانب سے کیے گئے انتظامی وحفاطتی اقدامات کو سراہا ۔
  • پولیس
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now