Chinot City
ہفتہ , 26 ستمبر 2020ء
(422) لوگوں نے پڑھا
پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے چنیوٹ کے تاریخی اور معروف مقامات کا دورہ کیا۔ پلوشہ خان نے مشہور عمر حیات محل ،بادشاہی مسجد اوردریائےچناب کی سیر کی انہوں نے وہاں سیلفی بھی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چنیوٹ ایک خوبصورت اور تاریخی شہر ہے جس کو قدرت نے بہترین نعمتوں سے نوازا ہے۔ اس موقع پرپیپلز پارٹی کے پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی سید ،بیرسٹر عامر حسن ،علی گوہر، امداد سومرو اور علی زیدی سٹی انفارمیشن سیکرٹری بھی موجود تھے