جمعہ , 16 اکتوبر 2020ء
(194) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے علاقے چناب نگرمیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں ایک عورت سمیت 4 افراد شامل ہیں۔ ملزمان کہ قبضے سے 2 کلو ہیروئن، 610 گرام چرس اور شراب برآمد ہوئی۔ ملزمان کے نام عرفان، کاشف، منور اور عصمت بی بی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف تھانوں میں ایف آئی آر کاٹ کر ملزمان کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔