Chinot City
بدھ , 01 دسمبر 2021ء
(262) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں نئے سال کے آغاز کی خوشی میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے پر تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرکے 1 شخص کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ تلاشی ملزم کے قبضہ سے 1 پستول، میگزین اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق ملزم افتخار احمد ہوائی فائرنگ کر رہا تھا جب اسے گرفتار کیا گیا۔ نئے سال کا پہلا مقدمہ درج کیا گیا جس میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کی دفعات شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پولیس کی طرف سے نئے سال کے آغاز پر بار بار اعلان کیا گیا تھا کہ آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی کیونکہ ایسے تمام مشاغل اپنانے سے نہ صرف اپنی جان کو خطرہ ہوتا ہے بلکہ دیگر تمام افراد کے لئے بھی جان کا خطرہ بن سکتے ہیں۔