بدھ , 30 دسمبر 2020ء
(420) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں نئے سال کے آغاز سے پہلے شہریوں کو جان لیوا اور فضول مشاغل سے دور رکھنے کے لئے پولیس کی طرف سے پیغام جاری کیا گیا۔ جس میں پولیس نے عوام کو ہدایت کی کہ نئے سال کے آغاز کے موقعے پر عوام ذمہ دار شہری ہونے کاثبوت دے اور ایسے مشاغل سے دور رہے جس سے کسی بھی شخص کو یا پھر خود کو نقصان پہنچ سکے۔ اس لئےون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ہلڑ بازی سے گریز کریں۔ کسی بھی قسم کی قانون شکنی پر آپ کو جیل جانا پڑ سکتا ہے۔