Chinot City
منگل , 24 نومبر 2020ء
(282) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں پولیس کی منشیات فروشوں کےخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ایک کارروائی میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں جس پر ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ چنیوٹ پولیس نے منشیات فروشی کی روک تھام کے لئیے عوام سے کہا کہ منشیات فروشوں کے متعلق شکایات مددگار ہیلپ لائن نمبر 15 اور 03401515000 پر درج کروائیں۔