اتوار , 22 دسمبر 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چنیوٹ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

پولیس کی کارروائی، 13 ملزمان گرفتار

پولیس کی کارروائی، 13 ملزمان گرفتار
اتوار , 27 دسمبر 2020ء (330) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ڈکیت گینگ کے 13 افراد کو گرفتار کرلیا۔  کارروائی میں ایس ایچ او اسداللہ تھانہ  سٹی، ایس آئی طارق محمود نے اپنی ٹیم سمیت،ایس آئی علی رضا، انچارج چوکی دلخوشاب اے ایس آئی شبیر قمر، انچارج چوکی سٹیلائٹ ٹاؤن اے ایس آئی نصراللہ خان  نے شرکت کی۔ ملزمان کے قبضہ سے 14لاکھ روپے سے زائد رقم،25  موٹرسائیکلیں،20  موبائل فون، 11 پستولیں اور 1 رپیٹر برآمد ہوئی۔ ملزمان میں  فلک شیر عرف قاری، آصف، محسن، اکرام عرف موٹا، عمران عرف کاشی، فیصل، عباس، عبدالستار، مظہر، منور، سجاد، عمران شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان  ضلع چنیوٹ،فیصل ا ٓباد،جھنگ کے رہائشی ہیں اورڈکیتی،  چوری، موٹرسائیکل چوری کے 17 مقدمات میں مطلوب تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی ایس پی سٹی خالد حسین تاڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  بتایا کہ امن و امان کے قیام اور لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now